ڈان 3: امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو فخر محسوس کراؤں گا:رنویر سنگھ

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ‘ڈان 3’میں کام کرکے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو فخر محسوس کرائیں گے ۔سال 1978میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے ڈان کا کردار اداکیاتھا۔فرحان اختر نے شاہ رخ کے ساتھ ڈان کا ریمیک بنایا۔ ڈان کی کامیابی کے بعدڈان کا سیکول بنایا گیا۔ فرحان اختر اب ڈان کا تیسرا ایڈیشن بنانے والے ہیں۔ڈان 3میں رنویر سنگھ ڈان کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے ۔ ڈان 3کا ٹیجر ریلیز ہونے کے بعد شوسل میڈیا پر کچھ لوگ رنویر کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ رنویر کو کھری کھری سناتے نظر آ رہے ہیں۔ رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے ان کی جگہ پر ہونا اور انہیں امید ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور امیتابھبچن کو بھی،فخر محسوس کرائیں گے ۔رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی کچھ فوٹوزکے ساتھ پوسٹ لکھا ہے ۔