ڈاکوؤں کے حملے میں 11پولیس اہلکار جاں بحق، 7زخمی

   

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ مشرقی پنجاب میں ڈاکوؤں نے گھات لگا کر پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ حملے کیے ، جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔جمعہ کے کو رحیم یار خان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حملہ جمعرات کو صوبہ کے ضلع رحیم یار خان کے علاقہ مچکہ میں اس وقت ہوا جب ڈاکوؤں نے 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ پولیس اہلکار علاقے میں چیک پوسٹ پر اپنی ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی گاڑی کی مرمت کیلئے رکے تھے جب حملہ آوروں نے اچانک ان کی گاڑیوں پر راکٹ فائر کر دیا۔ اس میں 11 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔