ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

   

پٹلم ۔ حلقہ اسمبلی جکل کے پٹلم منڈل موضع کھمباپور میں رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کے ہاتھوں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں لاتے ہوئے پھول مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے نائب صدر لکشما ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی ، مقامی سرپنچ کویتا پرمود ، ڈی سی سی بی ڈائرکٹر سائی ریڈی اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین لکشمی بابو سنگھ ، نائب چیرمین وٹھل سوسائٹی چیرمین نارائن ریڈی ، سوسائٹی نائب چیرمین سنگ اپا ، ایم پی ٹی سیز کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔ بعد ازاں سابقہ کانگریس رکن اسمبلی مسٹر سوداگر گنگارام ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کی ۔ ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔