ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی اردو ، انگلش اور تلگو میڈیم میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 12 جولائی کو مقرر ہے ۔ اس کے لیے 18 سال یا زائد عمر کے افراد تاریخ پیدائش صداقت نامہ کے ذریعہ شرکت کرسکتے ہیں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات و رہنمائی کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار فون 040-24510012 پر ربط کریں ۔ آخری تاریخ 25 جون مقرر کی گئی ۔۔