لندن : 19نومبر ( ایجنسیز) ہندوستان کی ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر تسنیم کو جب برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈس میں گلوبل لیڈرشپ فورم میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے ان لمحات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ انہیں رکن پارلیمان ، سفارت کاروں اور گلوبل سی ای اوز کے ساتھ پلیٹ فارم شیئر کرنے کا موقع ملا، خصوصی طور پر ایک ایسے ایونٹ میں جس کی قیادت بیرونیسی سنیڈی ورسا نے کی، جو ایک دوراندیش شخصیت ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر عزت مآب رکن پارلیمان شریمتی ریکھا شرما سے بھی اظہار تشکر کیا ۔
