حیدرآباد۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی حیثیت سے آج شام ڈاکٹر جتیندر نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سال 1992 بیاچ سے تعلق رکھنے والے جتیندر تلنگانہ سے قبل آندھرا پردیش کیڈر سے وابستہ تھے جو قبل ازیں پرنسپل سکریٹری داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج حکومت نے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ریاست کے ڈی جی پی کی حیثیت سے ان کا تقرر عمل میں لایا۔ ریاست کے ڈی جی پی روی گپتا کو داخلہ سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جتیندر کا تعلق ریاست پنجاب کے جالندھر سے ہے۔ ریاست میں اے ایس پی نرمل کی حیثیت سے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد بلم پلی اے ایس پی، محبوب نگر اور گنٹور کے ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار نے سال 2004-2006 گرے ہاؤنڈس میں خدمات انجام دیں اور سنٹرل سرویس میں سی بی آئی سے وابستہ تھے۔ ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی کے بعد ویشاکھاپٹنم رینج، ورنگل اور پولیس اکیڈیمی اے پی سی آئی ڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک حیدرآباد سٹی پولیس اور داخلہ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال شہر میں ڈی جی پی جتیندر کی میعاد ختم ہونے والی ہے۔ ع