ڈاکٹر سب سے معزز پیشہ ور ہیں: مودی

   

چینائی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں طبی دنیا کو نئے نظریہ اور نئی ذمہ داری کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور ڈاکٹر سب سے معزز پیشہ ور ہیں۔ یہ اعزاز کورونا وبا کے دوران مزید بڑھا ہے ۔ مودی نے ٹاملناڈو ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 33 ویں تقریب تقسیم اسناد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیشہ وروں کے شعبے میں ڈاکٹر سب سے معزز پیشہ ور ہیں۔ مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 33ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔اس جلسہ تقسیم اسناد میں21000 سے زیادہ امیدواروں کو ڈگریاں اور ڈپلومے عطا کئے گئے ۔اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت بھی موجود تھے ۔