حیدرآباد : ٹی آر ایس رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور کانگریس کی سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے آج کورونا کا ٹیکہ لیا ۔ آج سے ریاست میں خانگی ہاسپٹلس کے طبی عملہ کیلئے کورونا ٹیکہ اندازی کا آغاز کیا گیا ۔ اسمبلی حلقہ جگتیال کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے بھی کورونا کا ٹیکہ حاصل کیا ۔ دوسری جانب گیتا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل سکندرآباد میں کانگریس کی سینئر قائد سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے بھی کورونا کا ٹیکہ لیا ۔ دونوں قائدین نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بلاخوف و دہشت کے کورونا ٹیکہ حاصل کریں ۔ کورونا ٹیکہ بالکل محفوظ ہے ۔ عوام کو غیر ضروری شکوک میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاست بھر میں ٹیکہ اندازی مہم جاری ہے اور پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر طبی عملہ کو ٹیکہ دیا جارہا ہے ۔ عوام کے ڈر و خوف کو دور کرنے کیلئے وہ ٹیکہ لیا ہے اور عوام کو بھی مشورہ دے رہے ہیکہ وہ بھی ٹیکہ لیں ۔