ڈاکٹر شاہد علی خاں کی نواسی کی شادی

,

   

حیدرآباد۔23ڈسمبر(سیاست نیوز) ڈاکٹر شاہد علی خان کی نواسی اور جناب محمد مسیح الدین فاروقی کی پوتری نبیہہ فاروقی دختر محمد جنید فاروقی و ڈاکٹر سدرہ فاروقی کا نکاح ڈاکٹر محمد فراز خان فرزند نواب محمد ابولفیض خان ٹرسٹی مکرم جاہ ایجوکیشنل اینڈ لرننگ ٹرسٹ کے ہمراہ انجام پایا۔ تقریب نکاح میں شہرحیدرآبادکی کئی سربرآوردہ شخصیات موجود تھیں جن میں تاجرین ‘ وکلاء‘ صحافی ‘ سیاسی قائدین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ عروسہ کے ماموں ڈاکٹر صابر علی خان‘ چچا محمد سعد فاروقی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔