ڈاکٹر عارف احمد کو باوقار اکنامک ٹائمز ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : عالمی شہرت یافتہ چیسٹ و الرجنیر اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف احمد کو ان کی نمایاں طبی خدمات اور مختلف اقسام کی الرجینر سے متعلق ان کی غیر معمولی کتابوں کے لیے اکنامک ٹائمس ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ دہلی کی ہوٹل انداز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مشہور و معروف فلمی اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ جیہ پردہ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف احمد نے اپنی کتابیں winning over allergies, myths and fact ( الرجیزیر فتح ، حقیقت یا فسانہ ) اور overcoming food allergies your road map to effective diagnosis and health strategces ( غذائی الرجی پر قابو پانا ، موثر تشخیص اور صحت سے متعلق حکمت عملیوں کے لیے آپ کا نقشہ راہ ) معزز شخصیتوں کی خدمت میں پیش کیا جن میں شریمتی انوپریا پاٹل وزیر صحت حکومت ہند ، مسٹر اندرسین ریڈی گورنر تریپورہ اور آندھرا پردیش کے وزیر صحت ، خاندانی بہبود و طبی تعلیم سیتاکمار یادو شامل ہیں ۔ ڈاکٹر عارف احمد پروفیسر و صدر شعبہ پیڈیاٹرکس شاداں میڈیکل کالج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ ڈائرکٹر Allermy الرجی سنٹر مانصاحبہ ٹینک فار الرجی اینڈ چیسٹ ڈسپنسرز ( امراض سینہ و الرجی ) کی حیثیت سے طبی حلقوں میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔ قومی و بین الاقوامی طبی جریدوں میں ان کے مقالہ جات شائع ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے امریکہ اور یوروپی ملکوں میں لکچررس بھی دئیے ۔ ہندوستان کے مختلف مقامات پر ڈاکٹر عارف احمد نے الرجیز پر زائد از 150 لکچرس بھی دئیے وہ SOWED کے چیارٹیبل ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی ہے اور اس ٹرسٹ کے تحت حمایت نگر ولیج (چلکور بالاجی ) میں غریب مریضوں کے لیے مفت چیسٹ کلینک چلاتے ہیں ۔۔