ڈاکٹر عبدالسمیع پرنسپل ٹمریز محبوب نگر کو ایوارڈ

   

محبوب نگر 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 15 اگست 2025 یوم آزادی کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈاکٹر عبد السمیع خطیب پرنسپل ٹمریز بوائس کالج محبوب نگر کو ِان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشہ تعلیمی سال کی بہترین کارکردگی پر پرنسپل کے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ آج ضلع پولیس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ضلع کے دیگر افسران کے بشمول ڈاکٹر عبدالسمیع خطیب پرنسپل ٹمریز بوائز جونیر کالج کو ڈسٹرکٹ کلکٹر و مجسٹریٹ محبوب نگر شریمتی وزیندرا بوء، ضلع جائنٹ کلکٹر محبوب نگر شری شویندراپرتاب اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محبوب نگر شریمتی ڈی جانکی نے مشترکہ طور پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ عطا کیے۔ ایوارڈ حاصل کرنے پر ڈاکٹر محمد فضل الحق ندیم اور دیگر احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔