حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) مشہور کرواکے سنگر ڈاکٹر غوث حیدر کے گائے ہوئے مختلف فلمی نغموں کو پن ڈرائیو کی رسم اجراء نیوزایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس میں 600 MP3 گانے ہیں جو مختلف گلوکاروں نے گائے ہیں۔ ان گانوں کو ڈاکٹر غوث حیدر نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ ان میں نعت اور قوالی بھی شامل ہیں۔ ہندی کے ساتھ ساتھ تلگو نغمے بھی آپ کو اس پن ڈرائیو کے ذریعہ سننے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر غوث حیدر کے مطابق اے آر رحمن کے ساتھ ان کی موسیقی میں انہوں نے ایک ٹمل گانا بھی گایا ہے۔ اس میں جملہ 300 ویڈیوز ہیں اور اب تک انہوں نے رویندرا بھارتی تھیٹر میں پیش کردہ شوز کو بھی پن ڈرائیو میں محفوظ کیا ہے۔ وہ پچھلے 31 برسوں سے کروکے نغمے گارہے ہیں جس کیلئے ان کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ ورلڈ ریکارڈ انڈیا میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ حال ہی میں انہیں کراوکے نغموں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو یہ پن ڈرائیو مفت دیں گے۔ ڈاکٹر غوث حیدر سے فون نمبر 9849078550 پر ربط پیدا کریں۔