ڈاکٹر لکشمن کی سالگرہ تقریب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : بی جے وائی ایم نے آج یہاں بی جے پی اسٹیٹ آفس پر صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کی سالگرہ تقریب منائی اور خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا ۔ بی جے وائی ایم قائدین نے بھرت گوڑ کی قیادت میں تھلسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دیا ۔ اس پروگرام میں کئی نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے اس ایونٹ کا اہتمام کرنے پر بی جے وائی ایم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پارٹی کو اس طرح کے مزید چیرٹیبل پروگرامس جیسے خون کا عطیہ ، ادویات کی تقسیم ، کتابوں کی تقسیم کے پروگرام شروع کرنا چاہئے بجائے کیکس کاٹنے اور شال اور گلدستے پیش کرنے کے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی راجہ سنگھ ، پی وی سبھاش پارٹی ترجمان اور دوسرے قائدین موجود تھے ۔ انہوں نے ڈاکٹر لکشمن کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ بی جے وائی ایم نے گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں میں پھل تقسیم کیے ۔۔