ریاض۔ 28 جولائی (ایجنسیز) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم العالمیہ للعلماء کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے سعودی عرب میں کینیا کے سفیر محمد رمضان روانجے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات لیگ کے ریاض میں واقع دفتر میں ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی دن، ایک علیحدہ ملاقات میں ڈاکٹر العیسیٰ نے یورونیوزکے چیئرمین پیڈرو ورگاس ڈیوڈ کا بھی استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سیکٹر، اس کے ممکنہ مثبت اثرات، اور یورونیوزکے یورپ اور دنیا بھر میں کثیراللسانی نشریاتی کردار پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے میڈیا کی عالمی سطح پر اثر انگیزی کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون انسانیت کی خدمت کے لیے اہم سنگ میل بن سکتا ہے۔