ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ میں ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری

   

حیدرآباد 14 جون (این ایس ایس )ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں آج ہریتا ہارم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اے ڈی جی انسٹی ٹیوٹ ہرپریت سنگھ نے آئی اے ایس آفیسر ٹرینیز کے ساتھ یہاں شجر کاری میں حصہ لیا ۔ یہ آئی اے ایس ٹرینی آفیسرس 2018 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں تلنگانہ کیڈر الاٹ کیا گیا ہے ۔ شجرکاری پروگرام میں عہدیداروں ‘ فیکلٹی اور انسٹی ٹیوٹ کے اسٹاف نے حصہ لیا ۔ ہرپریت سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران کیمپس میں مختلف مقامات پر جملہ 70 ہزار پودے لگائے گئے ہیں اور مزید 30 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ ہے ۔ یہ کام جاریہ سال مکمل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی عدم توازن اور خشک سالی و بڑھتے ہوئے درجہ حرارت جیسے مسائل پر قابو پانے میں شجرکاری اور سبزہ زار میں اضافہ کے ذریعہ قابو پایا جاسکتا ہے ۔