ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے بحیثیت رکن راجیہ سبھا حلف لینے پر

   

کانگریسس قائدین عبدالعزیز خرادی اور ساجد علی رنجولوی کی مبارکباد
گلبرگہ۔ممتاز سماجی خدمت گزار و سینئیر کانگریس کمیٹی لیڈرضلع گلبرگہ مسٹر عبدالعزیز خرادی اور ممتاز عوامی لیڈر و کانگریسی قائد مسٹر ساجد علی رنجولوی نے نو منتخب رکن راجیہ سبھا و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے پارلیمنٹ میں بحیثیت رکن راجیہ سبھا حلف لینے پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ عوامی قائد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جستجو سے پھر ایک بارکانگریس کو قومی سطح پر مضبوط بنائیںگے اور ریاست کرناٹک کے علاوہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ ، بیدر، یادگیر ، رائچور ، کوپل و بلاری میں سابق میں مرکز کی کانگریسی حکومت کے دوران جو ترقیاتی کام خود ان کی کوشش اور جدوجہد کے سبب شروع کئے گئے تھے ان بچے ہوئے اور رکے ہوئے کاموںکو وہ دوبارہ ہ مکمل کروانے کی کوشش کریںگے ۔ مسرز عبدالعزیز خرادی اور ساجد علی رنجولوی نے مزید کہا ہے کہ پسماندہ ترین علاقہ حیدر آباد کرناٹک کیلئے سابق میں بحیثیت مرکزی وزیر ڈاکٹر کھرگے نے پارلیمینٹ میں قرار داد منظورکرواکر علاقہ کے پچھڑے ہوئے اضلاع گلبرگہ ، بیدر، رائچور، یادگیر ، بلاری اور کوپل کو دستور ہند کے تحت خصوصی موقف عطا کروایا۔ یہاںکے عوام کی ترقی اور اور اس علاقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے نہایت موثر قواعد مرتب کروائے ۔اس معاملہ میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے علاوہ سابق چیف منسٹر کرناٹک اور ڈاکٹر اور ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے قریبی دوست آنجہانی دھرم سنگھ کی خدمات کو علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے عوام کبھی فراموش نہیںکریںگے ۔ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے رکن راجیہ سبھا منتخب ہوجانے سے ملک اور ریاست کرناٹک کے پچھڑے ہوئے ہوئے طبقات ، دلتوں، مسلمانوں اور عیسائیوں اور دیگر ترقی پسند و سیکولر ذہن رکھنے والے طبقات کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر کھرگے کے بحیثیت رکن راجیہ سبھاحلف لینے پر مذکورہ بالا قائدین نے ڈاکٹر کھرگے کے قریب ترین جگری دوست اور سیاسی رفیق جناب اقبال احمد سرڈگی سابق رکن قانون ساز کونسل و سابق رکن پارلیمنٹ گلبرگہ کے علاوہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے حرکیاتی فرزند کانگریس کے نامور لیڈر مسٹر پریانک کھرگے رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک کے اور ضلع کانگریس کمیٹی،گلبرگہ کے تمام عہدہ داران اور قائیدین کو مبارکباد دی ہے ۔