ڈاکٹر نذیر رائل کالجگلاسگو کے مشیر مقرر

   

ترواننتا پورم، 24 اگست (یو این آئی) کیرالا کے معروف معالج ڈاکٹر محمد نذیر کو دنیا کے قدیم ترین شاہی کالجوں میں شمار ہونے والے ‘رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو’ (آر سی پی ایس جی) کا بین الاقوامی مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر نذیر یہ باوقار عہدہ حاصل کرنے والے کیرالا کے پہلے ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ ان کی میعاد تین سال ہوگی۔ وہ بین الاقوامی مشیر کی حیثیت سے ہندوستان میں آر سی پی ایس جی کی نمائندگی کریں گے اور اراکین و فیلوز کیلئے بنیادی رابطہ کے طور پر کام کریں گے ۔