ڈاکٹر نے مریض بچے کی جان بچانے اپنا بون میرو عطیہ کر دیا

   

نیویارک : امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ایڈوینتھ ہیلتھ کے ساتھ منسلک ایک انٹروینشنل کارڈیالوجی اسپشلسٹ ڈاکٹر علی السامرہ نے ایک کم عمر مریض کی جان بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کردیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے بے لوث انسان دوستی پر مبنی اس غیر معمولی اقدام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے مطابق جب ڈاکٹر علی السامرہ کو یہ معلوم ہوا کہ ایک بچے کو انتہائی مشکل صورتحال میں بون میرو کی فوری ضرورت ہے اور وہ امکانی طور پر اس بچے کے لیے بہترین میچ ہیں تو انہوں نے بلا ہچکچاہٹ اس کی جان بچانے کے لیے اپنا بون میرو اسے دینے کا فیصلہ کیا۔ 39 سالہ ڈاکٹر علی السامرہ نے سوشل میڈیا ایپ پر موجود پیج میں کہا کہ انہیں کچھ چھوٹے موٹے سے زخم جیسی تکلیف ہے لیکن خوشی ہوگی کہ وہ بچے کی مدد کرسکیں۔