ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کی حلف برداری پر نارائن پیٹ میں جشن

   

نارائن پیٹ۔/9 ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی نومنتخبہ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بزبان تلگو راز داری و دستور کی پاسداری کا حلف لیا۔ جناب اکبر الدین اویسی پروٹم اسپیکر نے انہیں حلف دلایا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات سے حلقہ نارائن پیٹ سے محترمہ ڈاکٹر چشٹم پرنیکا ریڈی نے بی آر ایس کے قدآور و سینئر قائد ایس راجندر ریڈی کو تقریباً8 ہزار رووٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی تھی۔ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سابق رکن اسمبلی آنجہانی چٹم نرسی ریڈی اور یوتھ کانگریس قائد آنجہانی چٹم وینکٹیشور ریڈی کی بالترتیب پوتری اور دختر ہیں۔ ان کے دادا چشم نرسی ریڈی ، والد چٹم وینکٹیشور ریڈی 15 اگسٹ 2005 کے دن نکسلائیٹ کے وحشت ناک حملے میں اپنے 11 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے۔ تقریباً اٹھارہ سال بعد ان کے چٹم خاندان کی بیٹی نے چٹم خاندان جو تقریباً چار دہوں سے اس علاقہ کی سرگرم سیاست میں حصہ لیتے رہیں اسمبلی کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ محترمہ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی ، محترمہ ڈی کے ارونا سابق ریاستی وزیر آندھرا پردیش کی بھتیجی ہیں۔آج اسمبلی میں جیسے ہی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے رکن اسمبلی تلنگانہ کے طور پر حلف لیا نارائن پیٹ کانگریس پارٹی دفتر اور کانگریس پارٹی حلقوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتشبازی کی گئی۔