گورکھپور (یوپی ) ۔ 23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹرکفیل خان جنہیں حال ہی میں اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے ، کو ان کی قیامگاہ کے روبرو گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ ڈاکٹر نصرت اللہ وارثی نے کہا کہ ان کے 55سالہ دادا ایک جائیدادوں کے ڈیلر تھے جنہیں ہفتہ کی رات 10:45بجے ان کی قیامگاہ کے روبرو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ دو افراد کے خلاف اس سلسلہ میں ایک تحریری شکایت ارکان خاندان کی جانب سے پولیس میں درج کروائی گئی ۔ ڈاکٹر کفیل خان گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سابق عہدیدار تھے، جنہیں گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا ہے ۔