ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے کمسن طالبہ فوت

   

حیدرآباد ۔14 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے ایک کمسن طالبہ فوت ہوگئی ۔ کاچیگوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق 11سالہ فاطمہ حسن جابری بارکس کے ساکن حسن بن عبداللہ جابری کی بیٹی تھی ۔ صحت خراب ہونے پر اس کو کاچیگوڑہ کے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا جہاں تشخیص کے بعد ڈاکٹر نے دوا دے کر لڑکی کو روانہ کردیا اور 12اکٹوبر کو لڑکی کی صحت بگڑ گئی جس کو ڈی ۔ ڈی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کل رات فوت ہوگئی ۔ کاچیگوڑہ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔