ڈاکٹرمحمد صفی اللہ اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے ڈائرکٹر / سکریٹری مقرر

   

حیدرآباد۔3 ۔ ستمبر ۔ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود نے تلنگانہ ریاستی اقلیتی اردو اکیڈیمی کے ڈائریکٹر سیکریٹری کے عہدہ پر ڈاکٹرمحمد صفی اللہ ڈپٹی سیکریٹری نان کیڈر کے تقرر کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس نے آج جاری کئے گئے احکامات جی او آر ٹی نمبر 81 کی اجرائی کے ذریعہ محکمہ اقلیتی بہبود میں ڈاکٹر محمد صفی اللہ کی خدمات مستعار لینے اور انہیں ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی حیثیت سے مقرر کئے جانے کے احکام جاری کئے ہیں۔ڈاکٹر محمد صفی اللہ سابق میں تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ میں ڈپٹی چیف اکزیکیٹیو آفیسر کے عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور طویل عرصہ سے وہ تلنگانہ پاؤر جنریشن کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اردو اکیڈیمی میں محمد اسداللہ کی اضافی ذمہ داریوں کو ختم کرتے ہوئے سجاد علی کو اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی اور 31 اگسٹ کو سجاد علی وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد سے اس عہدہ پر کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا۔ تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کے اکزیکیٹیو آفیسر کے عہدہ کے علاوہ چیف اکزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کا عہدہ اب بھی مخلوعہ ہے۔3