ڈبل انجن کی سرکار’ ٹربل انجن‘ میں تبدیل : ہریش راؤ

   

فوجی امیدواروں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے دھمکانے کی مذمت
حیدرآباد : /21 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے ’’اگنی پتھ‘‘ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ۔ منتھنی میں مادر اینڈ چائیلڈ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ایشور بھی موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے غلط فیصلوں سے نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں ۔ ملک میں 16 لاکھ سے زائد سرکاری جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ مرکزی حکومت ان جائیدادوں پر تقررات کرنے کے معاملے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ سرکاری اداروں کو فروخت کردیا جارہا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہاں بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ 7 سال کے دوران ہر شعبہ میں بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ بالخصوص محکمہ آبپاشی ، تعلیم، طب میں مثالی ترقی ہورہی ہے ۔ ریاست میں 30 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں چار نئے میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار ٹربل انجن میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ بی جے پی قائدین کی جانب سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کا احتجاج چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کرانے کا الزام عائد کرنے کی ہریش راو نے سخت مذمت کی ۔ ن