سداسیو پیٹ میں سرکاری دعوت افطار، ضلع ٹی آر ایس صدر چنتا پربھاکر، ایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی کا خطاب
سداسیوپیٹ ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے مقامی درگا فنکشن ہال میں دعوت افطار منعقد کیا گیا۔اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی اور سابقہ رکن اسمبلی چنتاپربھاکر نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تلنگانہ بالخصوص اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ریاست کی تشکیل سے لے کر آج تک امن کو برقرار رکھا گیا ہے۔کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ تشدد کو کچل دیا جا رہا ہے۔ریاست بھر میں شادی مبارک کے ذریعے غریب لڑکیوں کی شادی میں امداد کی جا رہی ہے۔اقلیتی اقامتی اسکول کے ذریعے ریاست بھر کے مسلمانوں کو اچھی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔بہت جلد شہر سنگاریڈی میں منی حج ہاؤس کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔ملک بھر میں اقلیتوں کے لئے کسی بھی ریاست میں شہر سداسیوپیٹ میں مسلمانوں کے قبرستان کے لئے پانچ ایکر اراضی معہ حصار بندی کے ساتھ حوالے کی گئی۔اور آخری سفر گاڑی کا بھی انتظام کیا گیا۔اس موقع پر ان مہمانوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کئے جائیں گے جس میں مسلمانوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔اور بہت جلد شہر کے ہر گھر تک مشن بھگیرتا کے ذریعے پانی مہیا کیا جائے گا۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے رمضان گفٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر صدر عیدگاہ کمیٹی جناب اکبرحسین ، اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، عبدالقدوس ، محمد سمیع الدین ، عبدالواجد (جنو) ، مبین محی الدین ، سید کلیم پٹیل ،محمد رفیع الدین صدر درگاہ کمیٹی ، اشفاق حسین صدرخدمت بینک ، سید رافع التمش صدر ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سوسائٹی ، سابق اراکین اسمبلی محمد شفیع الدین ، سید مسعود احمد ، کامل انصار صدر اقلیتی سل ، کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین عبدالجبار ، محمد جلیل ، عبدالجبار ٹرانسپورٹ کے علاوہ تمام عہدے دار موجود تھے۔