ڈبلیو ایچ او کی کورونا رپورٹ پر شکوک و شبہات

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : امریکہ اور دیگر ممالک نے عالمی ادارہ صحت کی اس تحقیقاتی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں نکلا بلکہ کسی جانور کے ذریعے انسانوں میں پھیلا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس حوالے سے’ایک ایسی شفاف، مشترکہ اور آزادانہ تحقیق کی ضرورت ہے، جو کسی مداخلت اور اثر و رسوخ سے پاک ہو۔‘ ڈبلیو ایچ او کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایسا ناممکن لگتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دنیا میں کورونا وبا کا آغاز ووہان شہر سے ہوا تھا۔