جنیوا : عالمی صحت تنظیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے نقشہ میں نوتشکیل شدہ یونین ٹریٹریز جموں اینڈ کشمیر اور لداخ کو مختلف رنگوں کے ساتھ مابقی ہندوستان سے الگ دکھایا گیا۔ اس نقشہ کو ڈبلیو ایچ او کے کورونا وائرس مرض کے ڈیش بورڈ پر نمایاں کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اس مسئلہ پر وضاحت کی کہ وہ اقوام متحدہ کے رہنمایانہ خطوط پر اس ضمن میں عمل کرتا ہے اور ممکن نقشوں سے متعلق پالیسی پر عمل کرتا ہے۔