حیدرآباد۔/17نومبر، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے تلنگانہ اسٹیٹ سوسائٹی فار پروٹیکشن اینڈ ایمپاورمنٹ آف چلڈرنس ( ڈبلیو ڈی سی ڈبلیو ) ضلع رنگاریڈی میں مختلف پوسٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جملہ 27 پوسٹوں پر بھرتی کی جائے گی جس میں لیگل کم پروبیشن آفیسر کی ایک روٹ رچ ورک ( میل ) کی ایک ۔ ڈاٹا انٹری آپریٹر کی 2، سا منیجر کی ایک، سوشیل ورکر کی ایک، آیا کی 17 ، چوکیدار 3 ، اے این ایم کی ایک جائیداد پر بھرتی کی جائے گی۔ پوسٹ سے متعلق سبجیکٹ میں بیچلرس ڈگری، ماسٹرس آف سوشیل ورک، پی جی ڈگری ( ایل ایل بی ۔ ایل ایل ایم ) کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ آف لائن کے ذریعہ درخواست ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر رنگاریڈی ضلع، وینگل راؤ نگر 500038 پر دینی ہوگی۔ درخواست کی آخری تاریخ 20-11-2021 مقرر ہے۔ ویب سائیٹwdcw.tg.nic.in ملاحظہ کریں۔ ع