ڈرائیور نے ریل کی پٹریوں پر کار اتاردی ، بڑا حادثہ ٹل گیا

   

کولار: کرناٹک کے کولار میں ٹیکال ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے بجائے ایک کار دیکھی گئی۔ خوش قسمتی سے جب یہ گاڑی پلیٹ فارم میں داخل ہوئی توکسی ٹرین کے آنے کا وقت نہیں تھا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ کار ڈرائیور نشے میں تھا جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اورکار سیدھی ریلوے ٹریک پر جا گری۔ ایک شخص نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی کار ریلوے اسٹیشن کے اندرگھسا دی۔ پہلے وہ ماروتی سوئفٹ ڈزائرکار میں ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ اس کے بعد اس نے گاڑی کو سیڑھیوں سے نیچے ریلوے ٹکٹ کاؤنٹرکے عین سامنے اتارا اور سیدھا ریلوے پلیٹ فارم پر چلاگیا۔ ڈرائیورگاڑی پر توازن کھو بیٹھا تھا۔ تاہم ٹرین ریلوے ٹریک پر رک گئی۔ یہ دیکھ کر آس پاس لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔کار ڈرائیورکا نام راکیش ہے جو کار لے کر ریلوے اسٹیشن آیا تھا۔ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ وہ اپنے حواس میں بھی نہیں تھا۔ اس لیے وہ گاڑی کو بھی کنٹرول نہیں کر پا رہا تھا۔ ٹیکال ریلوے اسٹیشن پر بہت سی ٹرینیں آتی اور روانہ ہوتی ہیں۔ ایسے میں اگر حادثے کے وقت ٹرین پٹری سے گزر رہی ہوتی توکوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ تاہم کوئی ٹرین نہیں آئی اور حادثہ ٹل گیا۔اس کے بعد دیر رات ریلوے حکام نے جے سی بی کو بلایا اورکارکو ریلوے ٹریک سے ہٹایا۔ واقعے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا، تاہم ڈرائیورکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کارکے مالک راکیش کو ریلوے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ راکیش کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔