ڈرائیونگ کیلئے لبنان خطرناک ترین ملک : رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

بیروت : لبنان میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور بننے کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں لبنان سرفہرست ہے جہاں سڑک ٹریفک سے ہونے والی اموات کی شرح فی لاکھ آبادی میں 22.6 ہے۔عرب نیوز کے مطابق گلوبل پوزیشننگ سپیشلسٹ کی طرف سے گذشتہ روز جمعہ کو شائع ہونے والے نتائج میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سڑکوں کے معیار کے حوالے سے7 میں سے 2.8 سکور کے ساتھ لبنان چوتھے بدترین حالات کا حامل ہے۔گلوبل پوزیشننگ سپیشلسٹ کے مطابق دنیا کے 60 ممالک میں سڑک کے معیار، ٹریفک اموات اور گاڑیوں کے جرائم کے اعدادوشمار کی چھان بین میں گاڑیوں کی چوری کی شرح بھی فی لاکھ آبادی میں 179ہے۔لبنان سیکورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ سال اگست میں لبنان بھر میں ٹریفک حادثات میں کل 45 افراد ہلاک اور 263 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔بیروت میں قائم ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی فرم ’انفارمیشن انٹرنیشنل‘ نے لبنان میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1099 سڑک حادثات ریکارڈ کیے جب کہ 2022 کے اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 916 تھی۔

جان کیری کا بطورامریکی مندوب مستعفی ہونے کا فیصلہ
نیویارک : سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے امریکی مندوب برائے ماحولیات کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جان کیری استعفیٰ دے کر جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ جان کیری اس ماہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان کیری اگلے ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔