احمد آباد۔ راہول ڈراویڈ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد کھلاڑیوں کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے تھے اور ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 50 اوورکے ورلڈ کپ کو جیتنے کی خواہش ظاہرکی ۔ ملک کے کرکٹ کے منظر نامے میں بڑے پیمانے پر شراکت کے لیے ہیڈ کوچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اتوارکو ڈراویڈ کا ان کے دفتر میں آخری دن ہوسکتا ہے اور ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک کے لیے اس سے بہتر الوداعی تحفہ نہیں ہوگا، جس نے ایک کھلاڑی کے طور پر ورلڈ کپ جیتنے کے سفر سے لطف اندوز نہیں ہوسکا۔ جس طرح وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران مشکل وقت میں کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑ ے رہے اس کے بعد ہم نے سیمی فائنل تک اچھی دوڑ لگائی تھی ۔ روہت نے یہاں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے خطابی مقابلے کے موقع پر تبصرہ کیا۔