حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد مادھاپور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ۔ ٹریفک پولیس جانب سے حالت نشہ میں افراد کا پتہ لگانے ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار پولیس کا بریتھ انیلائزر لے کر فرار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کونڈہ پور سی آر فاؤنڈیشن کے قریب رات 11.45 بجے گچی باؤلی پولیس ٹریفک پولیس انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم میں مصروف تھے کہ ایک موٹر سوار کو پولیس کی ٹیم نے روک کر بریتھ انیلائزر کے ذریعہ معائنہ کر رہے تھے کہ وہ اچانک بریتھ انیلائزر لے کر فرار ہوگیا ۔ اس حرکت کے بعد ٹریفک پولیس عملے نے موٹر سائیکل سوار کا تعاقب کیا اور پکڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی ٹیم ناکام رہی ۔ ٹریفک پولیس گچی باؤلی نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی گاڑی کی نمبر کے ذریعہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ B