ڈرون حملہ، امریکہ متاثرہ افغان خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے گا

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سال اگست میں غلطی سے کیے گئے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ پنٹگان کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ یہ محکمہ امریکی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی امریکہ منتقلی کی کوششیں بھی کر رہا ہے۔ 29 اگست کو کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سات بچے بھی شامل تھے۔