ڈرونس کے ذریعہ ویکسین کی فراہمی

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جلد ہی ڈرونس کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین روانہ کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں شہری ہوابازی محکمہ کی جانب سے تجرباتی پرواموں کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اس اجازت کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے ڈرونس کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین روانہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ تجرباتی کوششوں میں کون سی ویکسین استعمال کی جائے گی ۔ وزارت شہری ہوابازی نے آج ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں اجازت دینے کی اطلاع دی ہے ۔