ڈرگس کا ریاکٹ بے نقاب ، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) ڈرگس کے ایک اور ریاکٹ کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ ایم موہن راؤ، 23 سالہ وی ببلو جن کا تعلق وشاکھاپٹنم کے آراکو ویلی سے ہے اپنے ایک ساتھی جی کونڈیا ساکن بورا بنڈہ حیدرآباد کی مدد سے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ پولیس کمشنر رچہ کنڈہ مہیش مرلیدھر بھگوت نے کہا کہ مذکورہ افراد آراکو علاقہ سے منشیات حاصل کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کرتے ہوئے خواہشمند گاہکوں کو دگنی قیمت پر فروخت کررہے تھے۔ب