ڈریس کوڈ طے نہیں تو کیا لڑکیاں مڈی۔ منی یا جو چاہے پہن سکتی ہیں : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر داخلہ پر روک لگانے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی مختلف عرضیوں پر پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بینچ نے معاملہ کے ملتوی کرنے اور دوسرے دن سماعت مقرر کرنے کی عرضی کی اپیل کو ٹھکرا دیا ۔ کرناٹک حجاب معاملہ میں عرضی گزار نے جب پگڑی کا حوالہ دیا ، تو سپریم کورٹ نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہ پگڑی کا موازنہ حجاب سے نہیں کیا جاسکتا ۔ جسٹس ہیمنت گپتا نے کہا کہ پگڑی صرف مذہبی ڈریس ہیں، میرے دادا وکالت کرتے ہوئے اس کو پہنا کرتے تھے ۔ پگڑی کو صرف مذہب سے نہیں جوڑیئے ۔