کریم نگر۔11اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالصمد نواب معتمد انجمن ترقی اردو کریمنگر کے بموجب سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو کریمنگر کی سرپرستی میں انجمن کا وفد محترمہ شگفتہ فردوس صاحبہ جو حالیہ دنوں میں گروپ 1 امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ رجسٹرار کا عہدہ پر فائز ہونے پر ایک خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی. اس موقع پر جناب محمد اظہار حسین صاحب, حافظ سید مطھر الدین صاحب کہ علاوہ حافظ عبدالمجید اشیاق موجود تھے۔9نومبر یوم اردو کے موقع پر انجمن کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لائیگی ‘جس میں ریاست کے مشہور و معروف اسکالر پروفیسر محمد مسعود احمد صاحب صدر اسوسی ایشن آف انڈین مینجمنٹ اسکول کہ علاوہ محترمہ شگفتہ فردوس صاحبہ ڈسٹرکٹ رجسٹرار ِبحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریںگے۔