ڈنڈی لفٹ ایریگیشن اسکیم کے کام کو جلد مکمل کیا جائے:کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

کلواکرتی31دسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈنڈی لفٹ ایریگیشن اسکیم کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اس بات کی ہدایت آج کلکٹر ناگر کرنول بداوت سنتوش نے آر ڈی او آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں انہوں نے ڈنڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیکج ایک اور پیاج دو کے تحت جو جو زمین وصول کرنے کا کام باقی ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیکج ایک میں جو گاؤں آ رہے ہیں اس میں سرور پلی کجارہ اوپل پہاڑ ڈنڈی جنتلا پلی اپاڑے صدگوڑ اما پور ان گاؤں سے 995 ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے تو انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران سے کہا ہے کہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پیا کیج دو کے تحت چارہ کنڈا ویلدنڈا منڈلوں کے تحت آنے والے گاؤں سریہ پارہ ریڈی پلی کملہ پور گو کارم ایرا ولی ان گاؤں سے 2144 ایکڑ زمین لینا ہے ۔جن میں سے تقریبا زمین حاصل ہوچکی ہے صرف 51 ایکرحاصل کرنا ہے۔ انہوں نے آر ڈی او کلواکرتی کرتی جناردھن ریڈی سے کہا کہ اس کی کاروائی جلد از جلد مکمل کر لی جائے اور انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زمینات لی گئی ہیں ان کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے اور معاوضہ دینے میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی نہ کی جائے ۔اس موقع پر کلکٹر کے ساتھ آر ڈی او کلوا کرتی جناردھن ریڈی اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ارونا ریڈی ویلدنڈا تحصیلدار کارتک کمار چارہ کنڈا تحصیلدار وما محکمہ ابپاشی ایریگیشن لینڈ محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔