ڈنکی پر سالار کا کوئی خاص اثر نہیں

   

ممبئی ۔ شاہ رخ خان کو ایک وجہ سے سب سے زیادہ بینک ایبل سوپر اسٹار کہا جاتا ہے، ان کی تازہ ترین ریلیز ڈنکی کو پوری دنیا میں بہت پیار اور تعریفیں مل رہی ہیں۔ تاہم جب باکس آفس کی بات آتی ہے تو ڈنکی کو اس کی آخری بلاک بسٹر فلموں پٹھان اور جوان کے مقابلے میں تھوڑا سا معمولی ردعمل ملا ہے۔ شاہ رخ خان کی ڈنکی نے ہندوستان میں چار دنوں میں 108 کروڑکی کمائی کی ہے لیکن جب بیرون ملک کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ متاثر کن اعداد و شمار اور بہتر منہ بولتی تصویر بن رہے ہیں۔ ڈنکی نے اتوار کو یعنی ہندوستان میں اپنی ریلیز کے چوتھے دن 32 کروڑکما کر سب سے زیادہ نمبر بنایا ہے ۔ بیرون ملک اس نے مبینہ طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔بہت سے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ پیر کے بعد ڈنکی پربھاس کی سالار پر بھاری پڑنے لگے گی۔