نیویارک : سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کی رات اپنی سالگرہ ویسٹ پام بیچ پر اپنے مداحوں کے ایک گروپ کے ساتھ منائی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 78 برس کے ہو گئے ہیں، فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے سالگرہ کا اہتمام کیا۔ ٹرمپ نے سالگرہ کے موقع پر ریلی سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کو نااہل اور کرپٹ ترین صدر قرار دے دیا، اور اپنی تقریر کا بڑا حصہ ان کا مذاق اڑانے کے لیے وقف کیا۔ واضح رہے کہ 81 سالہ صدر جو بائیڈن کو دوسری مدت سنبھالنے کے لیے ایک کمزور شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔