صدر امریکہ کا یو اے ای ۔ اسرائیل معاہدہ کرانے میں اہم رول
واشنگٹن : صد رامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2021ء کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اسرائیل متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ان کے اہم رول کے عوض یہ نوبل امن انعام دیا جائے گا۔ تاریخ دان اور ناروے کے پارلیمنٹرین ٹائبرنگ گسڈے نے ٹرمپ کی نامزدگی کے کاغذات پیش کئے۔ انہوں نے عالمی تصادم کی صورتحال کو روکنے اور امن کی کوششوں میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر امریکہ نے اقوام کے درمیان امن پیدا کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور افغانستان سے امریکی فوج کی بڑی تعداد کو واپس بلا لیا تھا۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہیکہ ٹائبرنگ گسڈے نے ٹرمپ کیلئے امن انعام دینے کی حمایت کی ہے۔ 2018ء میں بھی انہوں نے ٹرمپ کے حق میں اسی طرح کے نامزدگی کاغذات داخل کئے تھے۔ اس کے بعد سنگاپور چوٹی کانفرنس میں شمالی کوریا کے کم جونگ کا نام پیش کیا گیا تھا۔ ڈونالڈ ٹرمپ 15 ستمبر کو یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے موقع پر موجود رہیں۔ اس معاہدہ سے مشرق وسطیٰ کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آئیں گے۔