ڈونالڈ ٹرمپ کا بیٹا کورونا وائرس کا شکار

,

   

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے 42 سالہ جونیئر ٹرمپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔جونیئر ٹرمپ میں انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دی جانے والی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا کے خلاف اپنے ویکسین ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بارے میں کمپنی فائزر کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین پر شبے کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ٹرمپ نے 13 اکتوبر کو کورونا وائرس کو شکست دے دی تھی۔اس وقت امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سر فہرست ملک ہے جہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔