ڈونالڈ ٹرمپ کا مواخذہ، سینیٹ میں ووٹنگ

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹ کے ایک خصوصی سیشن میں آج سینیٹرز اس بارے میں ووٹنگ کے ذریعہ حتمی فیصلہ کرنے والے ہیں کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل پر حملے کی ترغیب دینے کیلئے قصور وار قرار دیا جائے یا نہیں۔ ٹرمپ کے وکلاء کا موقف ہے کہ ان کے الفاظ کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا اور دارالحکومت پر دھاوا بول دینے کی ترغیب دینا نہیں تھا۔ وکلاء کے مطابق امریکی کانگریس میں جاری اس کارروائی کا مقصد محض یہ ہے کہ ٹرمپ مستقبل میں صدارتی عہدہ کیلئے دوڑ سے باہر ہو جائیں اور ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو جائے۔ چھ جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور وہاں پرتشدد کارروائیوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی سینیٹ ٹرمپ کے مواخذے کے معاملے پر منقسم ہے۔