ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذہ کی کارروائی سے راحت، کیپیٹل ہل میں تشدد بھڑکانے کے الزامات سے ہوئے بری

,

   

Ferty9 Clinic

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بڑی راحت مل گئی ہے۔انہیں کیپٹل ہل میں تشدد کیلئے لوگوں کو بھڑکانے کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ٹرمپ 10 ووٹوں کے فرق سے بچ گئے۔ووٹنگ میں 57 سینیٹروں نے انہیں قصوروار پایا جبکہ 43 اراکین نے انہیں قصوروار نہیں پایا۔انہیں قصوروار قرار دینے کیلئے سینیٹ کو دوتہائی اکثریت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔یاد رہے کہ ٹرمپ پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ انہوں نے چھ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیمپس میں دنگے کروائے تھے۔اس واقعہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ریپبلکن پارٹی کے سات لیڈروں نے ڈیموکریٹکس کا ساتھ دیا اور ٹرمپ کے خلاف ووٹنگ کی۔