جے پور ۔ راجستھان کے ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کورونا سے بازیاب ہوچکے ہیں۔ مسٹر ڈوٹاسرا نے بتایا کہ پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ، اب پہلے کی طرح پوری توانائی کے ساتھ سبھی کے درمیان موجود رہوں گا۔ انہوں نے بیماری کے دوران سبھی کاساتھ ملنے ، تمام طبی اہلکاروں ، دوستوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس وبا کا ایک ہی حل ہے ۔ بلاوجہ گھرسے نہ نکلیں۔ علامت نظر آتے ہی جانچ کرائیں ، ڈاکٹروں کے مشورے پر دوائیں لیں اور مثبت رہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر ڈوٹاسرا نے 27 اپریل کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابتدائی جانچ کے بعد رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے سیکر میں واقع اپنے گھر پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔