ایک بینک منیجر اور دو دیگر افراد کو اترپردیش میں ایک ڈپلکیٹ اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے ایک کسان کے کھاتے سے 1.13 کروڑ روپئے کا مبینہ غبن کرلینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ ملزمین نے بتایا جاتا ہے کہ بینک اکاؤنٹ سے مربوط آؤٹ آف سرویس موبائل نمبر کو دوبارہ چالو کرانے میں بھی کامیاب ہوگئے ۔ اس کیس میں مزید بینک ملازمین ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔