حیدرآباد ۔ سیاسی قائدین میں کورونا کے کیسیس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پدما راؤ گوڑ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ گزشتہ تین دن سے ڈپٹی اسپیکر بخار میں مبتلا تھے جس پر کورونا ٹسٹ کرایا گیا جو پازیٹیو نکلا۔ پدما راؤ گوڑ کے علاوہ ان کے خاندان کے چار افراد کا ٹسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے۔ ان تمام کو فی الوقت ہوم کورنٹائن کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس کے تین ارکان اسمبلی یادگری ریڈی، باجی ریڈی گوردھن اور گنیش گپتا میں کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا جنہیں علاج کیلئے حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
