ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے وائی ایس آر کانگریس کا گریز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 23؍ جون ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ قبول کئے جانے کی توقع نہیں ہے کیونکہ وہ اس وقت تک بی جے پی زیر قیادت حکمراں این ڈی اے سے مفاہمت نہیں کرے گی جب تک نریندر مودی حکومت کی طرف سے آندھراپردیش کو خصوصی موقف نہیں دیا جاتا ۔ اس پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاکہ وائی ایس آر کانگریس 17 ویں لوک سبھا میں 22 ارکان کے ساتھ چوتھی بڑی جماعت ہے اور حکمراں و اپوزیشن دونوں ہی محاذوں کے ساتھ معاویانہ دوری برقرار رکھے گی ۔ اس لیڈر نے کہاکہ اپوزیشن بالخصوص کانگریس بھی آندھراپردیش کو خصوصی موقف نہ دملنے کے لئے مساویانہ طور پر ذمہ دار ہے ۔ اس (کانگریس) نے ریاست کو تقسیم کیا لیکن خصوصی موقف نہیں دیا ۔ چنانچہ ہم اس کے ساتھ ابھی مساویانہ دوری اختیار کر رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف ملک کے مفاد میں حکومت کی تائید کریگی۔