ڈپٹی ایم آر او سے 10 لاکھ روپئے سے زائد کی رقم ضبط

   

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے آج بنڈلہ گوڑہ کے قریب تلاشی کے دوران ایک خاتون سرکاری ملازم کے پاس سے 10 لاکھ 60 ہزار روپئے برآمد کرلئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران خاتون ڈپٹی ایم آر او کویتا کی کار روک کر تلاشی لی جس پر پولیس کو یہ رقم برآمد ہوئی۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ نے کہاکہ رقم ضبط کرکے کلکٹر حیدرآباد کے حوالے کردیا گیا۔