ڈپٹی کمشنر کا چٹگوپہ دورہ ، عوامی شکایتوں کی سماعت

   

بیدر : 5 جولائی کو معززڈپٹی کمشنر جناب گووند ریڈی نے چٹگوپہ میونسپل آفس کا دورہ کیا ۔ عوامی شکایات سنیں ۔ عوام کے مسائل کا جواب دیا،اور ان کی تحریری شکایات وصول کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر چٹگوپہ تحصیلدار رویندر داما ، میونسپل چیف حسام الدین بابا، میونسپل اسٹاف اور تحصیل آفس کے عملے نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی ۔ بلدیاتی نمائندوں میں میونسپل کونسلر محمد نصیر حکیم، میر مظفر پٹیل، محمد حبیب، وشال، محمدنثار الدین، اور سابق کونسلر کربسپاگڈمی شریک رہے۔ شہر کے قائدین میں شرنو گڈمی، شام راؤ بھوتالے، سچن مٹھ پتی، محمدنظام، راجگوپال، تحسین ناگوری، اسماعیل لاٹھوڑی، جٹنگ مہندرکر اور شہر کے عوام نے معزز ڈپٹی کمشنر بیدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے چٹگوپہ مستقرکے نہرو چوک سے بھوانی مندر تک سڑک کو کشادہ کرنے کی جگہ کا دورہ کیا اوراس کا معائنہ کرنے کے بعد میونسپل افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر سڑک کوکشادہ کرنے کا کام فوری طور پر مکمل کرلیں۔عبدالقد یرلشکری کے بموجب اس بات کی اطلاع چیف آفیسر ٹی ایم سی چٹگوپہ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔