ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث نیپالی ٹولی کی شناخت

   

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں پیش آئی ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث نیپالی ٹولی کی پولیس نے شناخت کرلی اور ان کی تلاش کیلئے شدت سے کوشش کی جارہی ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے نیپالی ٹولی کے اراکین تصاویر پر مشتمل ایک لک اوٹ نوٹس کو جاری کردیا ہے۔ لوکیندر بہادر شاہی، آرپیتا، دپیندر عرف گجیندر اور چھتربوجھ عرف ازیان کی تصویر کو جاری کردیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہیکہ وہ ان کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون 8712266050، ایڈیشنل ڈی سی پی 8712660503، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس 8712660506، کاچیگوڑہ سرکل 8712660540، ڈی آئی کاچیگوڑہ سرکل 8712660541 پر ربط پیدا کریں۔ع